کراچی میں پہلی بار 24 گھنٹے جاری رہنے والا 11 روزہ کتب میلہ Books Exhibition at Karachi non-stop for 11 days

جمعہ کے روز سے یہ نمائش عام عوام کے لیے کھول دی گئی—تصویر: ڈان اخبار

کراچی کے ایکسپو سینٹر میں کتابوں کے سب سے بڑے میلے کا آغاز ہوگیا جہاں مطالعے کے شوقین افراد کے لیے کم قیمتوں پر دنیا کی بہترین کتابیں دستیاب ہیں۔
ایکسپو سینٹر کے ہال نمبر 5 میں منعقدہ یہ کتب میلہ 26 جولائی سے 5 اگست تک دن میں 24 گھنٹے جاری رہے گا جہاں قارئین کسی بھی وقت جا کر 50 سے 90 فیصد رعایت پر اپنی پسندیدہ کتب حاصل کرسکتے ہیں۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق کتب میلے میں شریک ایک خاتون نے بتایا کہ مجھے محسوس ہوا، جیسے کسی سپر مارکیٹ میں آگئی ہوں جہاں ہر طرح کی کتاب موجود ہے اور رعایتی قیمت کے سبب لوگ اتنی بڑی تعداد میں خریداری کررہے ہیں کہ انہیں رکھنے کے لیے ٹرالیوں کی ضرورت پڑ رہی ہے۔

Comments